0
Monday 7 Oct 2019 21:01

احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن مولانا مذہب کارڈ نہ کھیلیں، شوکت یوسفزئی

احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن مولانا مذہب کارڈ نہ کھیلیں، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر مولانا مذہب کارڈ‌ نہ کھیلیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے مدارس کے بچوں‌ کا استعمال نہ کریں، کچھ لوگ کہتے ہیں‌ ہم مارچ کرنا چاہتے ہیں‌ یہ وہی لوگ ہیں‌ جنہوں‌ نے عمران خان کا احتجاج غیر جمہوری کہا تھا۔ انہوں‌ نے کہا کہ پہلے ڈاکٹر دوران احتجاج ڈگریاں‌ جلا کر اور پکوڑے بنا کر احتجاج کرتے تھے، میں‌ ڈاکٹروں‌ کی عزت کرتا ہوں‌ میرا بیٹا اور رشتے دار ڈاکٹر ہیں، میں‌ نے وہ بات صرف مثال دینے کیلئے کی تھی، کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آپ پاکستان کو کیوں‌ پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں، 30 ہزار ارب کا قرضہ سابق حکمرانوں‌ نے لیا، مارچ کس لئے ہو رہا ہے، اسلام کو کون سا خطرہ ہے۔ وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ مولانا صاحب نے اسلام کی کیا خدمت کی وہ بتائیں، مولانا صاحب کچھ بھی کر لیں‌ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‌ ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف دور میں‌ ملک لوٹا جا رہا تھا تو تب مولانا صاحب کہاں‌ تھے۔ یاد رہے کہ جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 820673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش