0
Monday 7 Oct 2019 21:06

خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری، مریض رُل گئے

خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری، مریض رُل گئے
اسلام ٹائمز۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ دیگر تمام سروسز سے بائیکاٹ جاری ہے۔ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے دوبارہ احتجاج کی کال بھی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال تیرہویں روز میں داخل ہوگئی۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ دیگر سروسز سے بائیکاٹ جاری ہے۔ طبی عملے کی ہڑتال کے باعث لیڈی ریڈنگ اور دیگر ہسپتالوں کو آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہسپتالوں میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پولیس والے بھر پور تیاری کر لیں۔ ادھر پشاور کے لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور ایچ ایم سی میں روزانہ ہزاروں مریض او پی ڈی کا رخ کرتے ہیں جو پچھلے 13 دنوں سے مایوس گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش