0
Monday 7 Oct 2019 21:34

سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چینی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین سینٹر ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف وزیراعظم کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے ملاقات کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورے کے دوران چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
 
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے، اس دوران معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔ اس سے قبل آرمی چیف سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینیٹرز نے ملاقات کی تھی، جس میں افغانستان اور کشمیر کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے جبکہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلٰی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں پاک چین جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے امور بھی زیرغور آئیں گے، جبکہ عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 820679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش