0
Monday 7 Oct 2019 23:29

ترکی میں متنازع ٹوئٹ کو لائک کرنے پر امریکی سفیر کو معافی مانگنا پڑگئی

ترکی میں متنازع ٹوئٹ کو لائک کرنے پر امریکی سفیر کو معافی مانگنا پڑگئی
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے حکومت مخالف ایک ٹویٹ کو لائیک کرنے پر امریکی سفیر کو طلب کرلیا، جس پر انہیں معافی بھی مانگنا پڑی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کو مطلوب جلاوطن ترک صحافی ارگن باباہن کی 5 اکتوبر کو کی گئی ایک متنازع ٹوئٹ کو امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے لائیک کیا گیا تھا، جس پر ترکی وزارت خارجہ نے انقرہ میں تعینات امریکی سفیر جیفری پوونیئر کو طلب کرلیا اور وضاحت مانگی گئی۔ امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے غلطی تسلیم کرنے اور معذرت کرنے کے باوجود امریکی سفیر کی ترک وزارتِ خارجہ میں طلبی کے بعد امریکی سفارت خانے کو دوبارہ معافی نامہ بھی جاری کرنا پڑا تھا۔ امریکی وضاحت میں کہا گیا کہ ارگن باباہن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اُن کی ٹوئٹ کے مواد سے متفق ہیں، اپنی غلطی پر افسوس ہے۔ ترک صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ترکی کے لوگ ایک ایسے سیاسی دور کے لیے تیار ہو جائیں جو ترک نیشنل پارٹی کے رہنما کے بغیر ہوگا۔ اس ٹویٹ کو ترک نیشنل پارٹی کے علیل رہنما باہچلے کی ممکنہ موت کی خواہش سے تعبیر کیا گیا۔ ترک نیشنل پارٹی صدر اردگان کی جماعت کیساتھ اقتدار میں شریک بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 820694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب