0
Tuesday 8 Oct 2019 00:31

عمران خان کا اہم وزیر ملک کے اندر اور باہر وزیراعظم بننے کے لیے لابنگ کر رہا ہے، حافظ حمد اللہ

عمران خان کا اہم وزیر ملک کے اندر اور باہر وزیراعظم بننے کے لیے لابنگ کر رہا ہے، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا اہم وزیر ملک کے اندر اور باہر وزیراعظم بننے کے لیے لابنگ کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی جگہ لینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ جے یو آئی با زور  استعفے کا مطالبہ کرے گی، لیکن ان کو اپنے وزیرکا علم ہی نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی اپنی منصوبہ بندی ظاہر نہیں کرے گی، سب سے پہلے احتجاجی قافلے اسلام آباد پہنچیں گے اور اگلی حکمت عملی بعد میں بتائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی اور آج کے دھرنے میں بہت فرق ہے، جے یو آئی بجلی کے بل پھاڑنے کا اعلان نہیں کرے گی، لوگوں کو سول نافرمانی پر بھی نہیں اکسائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 820701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب