0
Tuesday 8 Oct 2019 09:53

کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کے آپریشن کے اعلان، امریکی افواج کا انخلاء شروع

کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کے آپریشن کے اعلان، امریکی افواج کا انخلاء شروع
اسلام ٹائمز۔ شام میں کرد ملیشیا کے خلاف ترکی کے آپریشن کے اعلان کے بعد امریکی فوج کا ترک سرحد سے انحلاء شروع ہوگیا، جب کہ ترکی کی جانب سے آپریشن کا آغاز کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی جانب سے شام کے شمالی علاقے میں کردوں کے خلاف فوجی آپریشن کسی بھی وقت شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شام میں کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن کسی بھی لمحے شروع ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک فوج تیار ہے، میں ہمیشہ ایک محاورہ کہتا ہوں کہ ہم کسی بھی رات خبردار کیے بغیر آجائیں گے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان دہشت گرد گروپوں کےخطرات برداشت کرنے کا اب کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ ترک وزیرخارجہ نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے خطے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جنگ کے آغاز سے ہی اس کی علاقائی سالمیت کی حمایت کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، شام میں سکون ،امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھا جائے گا۔ دوسری جانب شام میں ترکی کی سرحد کے قریب موجود امریکی افواج کا انخلا شروع ہوگیا ہے تاہم امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں میں موجود امریکی افواج بدستور وہاں موجود رہیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 820720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش