0
Tuesday 8 Oct 2019 09:56

سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف

سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں اور عدم سہولیات سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں فریقین سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں اور عدم سہولیات سے متعلق سماعت ہوئی، آئی جی جیل خانہ جات نے رپورٹ پیش کر دی، رپورٹ کے مطابق سندھ کی 24 جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ کراچی کی 2 جیلوں میں گنجائش سے 4 ہزار زائد قیدی موجود ہیں، سینٹرل جیل کراچی اور ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 4200 قیدیوں کی گنجائش ہے، دونوں جیلوں میں 8084 قیدی موجود ہیں، ملیر جیل میں مزید ایک ہزار قیدی رکھنے کا توسیعی پروگرام 60 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ سینٹرل جیل حیدرآباد میں بھی 647 قیدی گنجائش سے زائد ہے، جیلوں کی توسیع اور ترقیاتی کاموں کے 6 منصوبوں کیلئے صوبائی حکومت نے 899 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں فریقین سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔
خبر کا کوڈ : 820721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش