QR CodeQR Code

شمالی شام میں ترک کارروائی سے خطے اور خطے کے باہر عدم استحکام پیدا ہوگا، پینٹاگان

8 Oct 2019 10:00

ترجمان پینٹاگون کے مطابق نیٹو اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں ترکی پر دباؤ جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ امریکا کی مسلح افواج آپریشن کی حمایت نہیں کریں گی نہ ہی اس کا حصہ بنیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا شام میں ترکی کے آپریشن کی حمایت نہیں کرتا، ترک کارروائی سے خطے میں عدم استحکام بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا ترکی پر واضح کرنا چاہتا ہے کہ ہم اس آپریشن کے حق میں نہیں ہیں، شمالی شام میں ترک کارروائی سے خطے اور خطے کے باہر عدم استحکام پیدا ہوگا۔ پینٹاگون کے مطابق نیٹو اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں ترکی پر دباؤ جاری رکھیں گے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ امریکا کی مسلح افواج آپریشن کی حمایت نہیں کریں گی نہ ہی اس کا حصہ بنیں گی۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آیا تھا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی افواج آپریشن کی حمایت نہیں کریں گی نہ ہی اس کا حصہ بنیں گی اور داعش کو اس علاقے میں شکست دینے کے بعد اب مزید یہاں نہیں رہیں گی۔
 


خبر کا کوڈ: 820722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820722/شمالی-شام-میں-ترک-کارروائی-سے-خطے-اور-کے-باہر-عدم-استحکام-پیدا-ہوگا-پینٹاگان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org