0
Tuesday 8 Oct 2019 10:08

امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ

امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی ہاؤس کمیٹی برائے امور خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بلیک آؤٹ نے کشمیریوں کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کئے ہیں۔ امریکی ہاؤس کمیٹی برائے خارجہ نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بھارت جموں کشمیر سے پابندیاں ہٹا لے، کشمیریوں کو دیگر عوام جیسے حقوق حاصل ہونے چاہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 820725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش