0
Tuesday 8 Oct 2019 10:48

8اکتوبر2005ء کے سانحہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، راجہ فاروق

8اکتوبر2005ء کے سانحہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کے سانحہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 8 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم اس سانحہ کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والے حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک ایسی زنجیر بن گئی جس کی وجہ سے ہمارے حوصلے بڑھے اور ناممکن کام ممکن ہوا۔ اس کے علاوہ عالمی برادری نے انسانی ہمدردی کے تحت ایک مثالی کردار ادا کیا۔ جس نے پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کے دل جیت لیے۔ ہمیں ایک نئی امید کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا اور قدرتی آفات سے نمٹنے اور نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہو گی۔ 24ستمبر کو میرپور میں آنے والے زلزلہ نے ایک مرتبہ پھر 8 اکتوبر 2005ء کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ جن ممالک نے اس سانحہ میں ہماری مدد کی ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

میرپور میں زلزلہ سے ہونے والی تباہ کاریوں اور تعمیرنو و بحالی کے کاموں کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں۔ حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک متاثرہ علاقوں کی بحالی کو سو فیصد یقینی نہیں بنایا جاتا۔ شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2005ء میں ہونے والے زلزلہ کے بعد آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی اور متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اجڑی بستیاں آبادیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے والی سڑکوں کی جگہ شاہرات نے لے لی ہے۔ تعلیمی اداروں کی عالیشان عمارتیں تیار ہو چکی ہیں۔ صحت کے شعبہ میں بیرونی ممالک کے تعاون سے ہسپتالوں اور کئی دوسرے مراکز کی تعمیر مکمل جب کہ ایسے کئی پراجیکٹ کی تعمیر عالمی معیار کے مطابق ہو رہی ہے اور جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انھون نے کہا کہ رسل و رسائل کیلئے بین الاقوامی معیار کی شاہرات تعمیر کی جا رہی ہیں۔ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں پہنچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ ان سب تعمیراتی سرگرمیوں میں تعمیرنو پر مامور قومی اداروں نے ایک مثالی کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد تمام بین الاضلاعی شاہرات پر کام شروع کیا اور اب تمام ضلعوں میں اعلیٰ معیار کی سڑکیں بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے ہر شہر اور گاﺅں میں جدید سہولیات فراہم کرینگے۔ اس حوالہ سے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ شہروں کے برابر دیہاتوں کو سہولیات میسر آ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 820732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش