0
Tuesday 8 Oct 2019 11:33

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے، نیویارک ٹائمز

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے، نیویارک ٹائمز
اسلام ٹائمز۔ اخبار نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ نے مسئلہ کشمیر پر اداریہ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اب مزید نظر انداز نہیں کرسکتا اور بھارت کے اقدام نے دو جوہری طاقتوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے مسئلہ کشمیر پر اداریہ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے چار ہزار سے زائد سیاسی رہنماؤں، وکلاء اور صحافیوں کو گرفتار کیا، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی لگائی اور کرفیو سمیت کشمیریوں پر مسلسل تشدد کی راہ اختیار کی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق مودی نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا لیکن ہیوسٹن میں بھارتی تارکین وطن سے تقریر کے دوران اس اقدام کو مقبوضہ کشمیر کی ترقی قرار دیا، جو مضحکہ خیز بات ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ درحقیقت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداروں نے اپنے ہی ملک میں مارشل لاء لگا رکھا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ عمران خان کو اقوام متحدہ سے کوئی امید نہیں لگانی چاہیئے، کیونکہ حالیہ دہائیوں میں اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی ہے۔ اخبار کے مطابق دیگر ممالک بھی بھارت جیسی بڑی مارکیٹ کو کھونا نہیں چاہتے اس لئے وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ اگر بھارتی وزیراعظم کا خیال ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر حل کرلیا ہے تو وہ غلط سوچ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش