0
Tuesday 8 Oct 2019 11:37

بھارتی حکومت کی کارروائی کی وجہ سے کشمیری بچے سکولوں سے دور ہیں، پرینکا گاندھی

بھارتی حکومت کی کارروائی کی وجہ سے کشمیری بچے سکولوں سے دور ہیں، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگرس پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے آج مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹانے کے ان کے فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا سب سے خراب اثر کشمیری طلاب پر پرا ہے، اور ان کا دو مہینے سے اسکول جانا بند ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر میں دو ماہ سے زائد کی بندش کا سب سے زیادہ اثر وہاں کے معصوم بچوں پر پڑا ہے۔ کیا آپ نے کبھی ایسی حکومت دیکھی ہے جو ترقی کی بات کررہی ہو لیکن بچوں کو اسکول سے دور بھی کررہی ہو۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایک معصوم بچے کی کھڑکی سے جھانکتے ہوئے تصویر کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ کشمیر میں بچے اسکولوں سے دور اور دوستوں سے الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 820750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش