0
Tuesday 8 Oct 2019 11:38

اگر دفعہ 370 عارضی تھا تو کشمیر کا بھارت کیساتھ الحاق بھی عارضی تھا، خالد نجیب

اگر دفعہ 370 عارضی تھا تو کشمیر کا بھارت کیساتھ الحاق بھی عارضی تھا، خالد نجیب
اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ واپس لینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں ہڑتال جاری ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نے بھارتی حکومت کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیر کو پھر سے خصوصی درجہ واپس نہ دیا جائے تب تک ریاست کے لوگ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زور و زبردستی کشمیری عوام پر ایسے فیصلے ٹھونسے نہیں جا سکتے ہیں۔ ڈوڈہ جموں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خالد نجیب سہروردی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کی ہم پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی کارروائیوں کو بھارتی آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اپنی جدوجہد تب تک جاری رکھیں گے جب تک بھارتی حکومت اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 820751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش