QR CodeQR Code

پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع

اللہ اور رسول کے نام پر نکلنے والوں کا کردار بہت بلند ہونا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ

8 Oct 2019 12:02

پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت کی سماعت پر جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ جوموقف لے کر چلے تھے اب اس پہ قائم رہتے اور شہادت پاتے، اگر اس موقف پر قائم نہیں رہے تو اس کا واضح مطلب کہ وہ موقف جھوٹا تھا، اب آپ معافی نامے لکھ کرمعافیاں مانگتے پھر رہے ہیں، کچھ تو انسان کو صاحب کردار ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نے تحریک لبیک کے سرپرست پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے پی آئی سی اور سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جسٹس محمد قاسم خان نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ جوموقف لے کر چلے تھے اب اس پہ قائم رہتے اور شہادت پاتے، اگر اس موقف پر قائم نہیں رہے تو اس کا واضح مطلب کہ وہ موقف جھوٹا تھا، اب آپ معافی نامے لکھ کرمعافیاں مانگتے پھر رہے ہیں، کچھ تو انسان کو صاحب کردار ہونا چاہیے، اللہ اوراس کے رسول کے نام پر نکلنے والوں کا کردار بہت بلند ہونا چاہیے۔

عدالت نے میڈیکل بورڈ کو ملزم کا شوگر، بلڈ پریشر، گردوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ میڈیکل بورڈ بتائے کہ ملزم کا جیل میں علاج ہوسکتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے پیر افضل قادری کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈز تشکیل دینے کا حکم دے رکھا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیر افضل قادری میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پی آئی سی داخل ہیں۔ پیر افضل قادری متعدد موذی امراض میں مبتلا ہیں، پیر افضل قادری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 820766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820766/اللہ-اور-رسول-کے-نام-پر-نکلنے-والوں-کا-کردار-بہت-بلند-ہونا-چاہیے-لاہور-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org