0
Tuesday 8 Oct 2019 12:48

پنجاب حکومت نے رائیونڈ اجتماع کیلئے 17 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

پنجاب حکومت نے رائیونڈ اجتماع کیلئے 17 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تبلیغی اجتماع رائیونڈ کیلئے 17 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد 31 اکتوبر سے 2 نومبر اور 10 نومبر سے 12 نومبر تک جاری رہنے والے اجتماع کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ صوبائی وزیر معدنیات کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ کمشنر لاہور، سی سی پی او کے علاوہ سی اینڈ ڈبلیو، ایل ڈی اے، واسا، ریسکیو 1122، لیسکو، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری، ڈی جی مذہبی امور پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسر حکومت کی جانب سے جبکہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کی جانب سے محمد عامر، عمر فاروق، میاں احسن اور مولانا شبیر احمد عثمانی بطور ممبر شامل ہوں گے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 820789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب