QR CodeQR Code

آزادی مارچ کی تاریخ ہرگز تبدیل نہیں ہوگی

حکومت کو مزید وقت دینا ملک و جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے، مولانا عبد الواسع

8 Oct 2019 14:08

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادی مارچ کی تاریخ اکتوبر کے آخر میں رکھی گئی ہے، اور آزادی مارچ کے حوالے سے پورے صوبے کا دورہ کیا۔ صوبے بھر کے کارکن آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پرعزم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدلواسع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے طے کردہ آزادی مارچ کی تاریخ ہرگز تبدیل نہیں ہوگی۔ گذشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدلواسع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادی مارچ کی تاریخ اکتوبر کے آخر میں رکھی گئی ہے، اور آزادی مارچ کے حوالے سے پورے صوبے کا دورہ کیا۔ صوبے بھر کے کارکن آزادی مارچ میں شرکت کے لئے پرعزم ہیں۔ صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے خاتمہ کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اور اس حکومت وقت کو مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہم نے پلان اے، پلان بی اور پلان سی تیار کیا ہوا ہے۔ جمعیت کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ جمعیت پہلے بھی حکومتوں کی خامیاں سامنے لانے کے لئے 15 ملین مارچ کر چکی ہے۔ اس حکومت کو مزید وقت دینا ملک و جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 820818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820818/حکومت-کو-مزید-وقت-دینا-ملک-جمہوریت-کے-لئے-نقصان-دہ-ہے-مولانا-عبد-الواسع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org