0
Tuesday 8 Oct 2019 14:55

آزادی مارچ سے حکمران خوفزدہ ہیں، اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، یوسف رضا گیلانی

آزادی مارچ سے حکمران خوفزدہ ہیں، اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم سید یوسف رجا گیلانی نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے حکمران خوف زدہ ہیں تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، آزادی مارچ کی بھرپور اخلاقی حمایت کر رہے ہیں اور کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، موجودہ حکومت کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اں خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ عمران خان کو جانا پڑے گا، معاشی اور دیگر بحرانوں سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر موقف کمزور پڑ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، ناکام خارجہ پالیسی سے عالمی دنیا مسلہ کشمیر پر خاموش ہے، پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیر پر سودا بازی نہیں ہونے دے گی اور نہ ہی مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے دے گی، پیپلزپارٹی جلد عوامی رابطہ مہم شرو ع کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 820845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش