0
Tuesday 8 Oct 2019 15:51

جمعیت علمائے اسلام وفد کی جمشید دستی سے ملاقات، مارچ میں شرکت کی دعوت

جمعیت علمائے اسلام وفد کی جمشید دستی سے ملاقات، مارچ میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد نے خواجہ مدثر محمود اور قائمقام ضلعی امیر مولانا محمد حذیفہ شاکر کی قیادت میں عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی سے ملاقات کی اور انہیں مولانا فضل الرحمان کی طرف سے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں شمولیت کی دعوت دی، اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے کہا کہ ہم اصولی طور پر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں مگر آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ پارٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ اس سلسلے میں 9 اکتوبر کو پاکستان عوامی راج پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تقریروں اور قراردادوں سے آزاد نہیں ہوگا، اس لیے وہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر کشمیر کیلئے جہاد کا اعلان کریں تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی درندوں کے ساتھ لڑنے کیلئے بے تاب ہیں۔ جمشید دستی نے کہا کہ عوامی راج پارٹی نے ہمیشہ فضل الرحمن کا ساتھ دیا ہے اب بھی ساتھ ہی ہوں گے، موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم ایک پیج پر ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اب عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 820859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش