0
Tuesday 8 Oct 2019 16:06
ہاؤسنگ شعبہ میں چین کے تعاون کے خواہشمند ہیں

ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کرپشن ہے، عمران خان

چین نے 400 کرپٹ وزرا کو جیل بھیجا کاش میں 500 کو بھیج سکتا
ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کرپشن ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین نے 400 وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا۔ چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین دنیا میں سب سےتیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے، دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو۔ ماضی میں پاکستان دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔

چینی صدر نے کرپشن کے لیے جنگ کی، چین نے 400 وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا۔ کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم ہاوَس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، مسائل کے حل کےلیے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، چینی وکرز کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے، حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے، ہاوَسنگ شعبے میں چین کے تعاون کے خواہش مند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش