0
Tuesday 8 Oct 2019 16:29

ایف بی آر نے خیبر پختونخوا میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

ایف بی آر نے خیبر پختونخوا میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا
اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس نے خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں سے بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات مانگی تھیں، جس کے تحت ریجنل ٹیکس آفس نے خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور اور ٹانک میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے۔ ان بے نامی جائیدادوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور ان کی نشاندہی کاغذات کی جانچ پڑتال اور معلومات کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں 27 جب کہ ٹانک میں 2 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے، بے نامی ٹرانزکشن ایکٹ 2017 کے تحت معاملہ ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی اسلام آباد کو بھیج دیا گیا، چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مصدقہ اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور وہ انعام کا بھی حقدار ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 820873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش