0
Tuesday 8 Oct 2019 20:42

آزادی مارچ میں شرکت کریں یا نہ، کل مسالک علماء بورڈ نے فیصلے کیلئے کمیٹی بنا دی

آزادی مارچ میں شرکت کریں یا نہ، کل مسالک علماء بورڈ نے فیصلے کیلئے کمیٹی بنا دی
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علما بورڈ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ چیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں فیصلہ کریں گے۔ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا ہے، ہم باہمی مشاورت سے مارچ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ کل مسالک علما بورڈ 17 نومبر کو حضرت داتا علی ہجویری کی دینی خدمات پر ’’سید ہجویر کانفرنس‘‘ اور 24 نومبر کو بین المسالک اتحاد امت کانفرنس منعقد کرے گا جبکہ مولانا محمد یوسف صدیقی کی دینی خدمات پر بھی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں قاری شکیل احمد، مفتی عاشق حسین، مفتی لیاقت علی صدیقی، علامہ محمد مصطفی چشتی، قاری فقیر چشتی و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 820879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش