0
Tuesday 8 Oct 2019 17:24

صوابی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

صوابی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوابی کے علاقہ دوبیان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ شب تھانہ یار حسین کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے اور ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی پہچان مزید کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں کی شناخت مہران، یاسر، انصار اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔ زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا جس میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 820881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش