QR CodeQR Code

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

8 Oct 2019 18:16

درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنے اور احتجاج کے لئے جگہ مختص کر رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ اور دھرنا چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ بدھ کو سماعت کریں گے۔ درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنے اور احتجاج کے لئے جگہ مختص کر رکھی ہے۔ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم اور مولانا فضل الرحمان کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین پیمرا کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 820892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820892/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-میں-ا-زادی-مارچ-کیخلاف-درخواست-سماعت-کیلئے-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org