0
Tuesday 8 Oct 2019 18:42

شہباز شریف نے میرے خلاف کیوں مقدمہ دائر نہیں کیا؟، برطانوی صحافی

شہباز شریف نے میرے خلاف کیوں مقدمہ دائر نہیں کیا؟، برطانوی صحافی
اسلام ٹائمز۔ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ شہباز شریف وضاحت کریں اب تک میرے خلاف مقدمہ کیوں دائر نہیں کیا؟۔ شہباز شریف کی کرپشن کو بےنقاب کرنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کو بےنقاب کیا۔ نیب و دیگر تحقیقاتی ادارے اس کی چھان بین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے آرٹیکل کے بعد شہباز شریف بہت مصروف ہو گئے ہیں اور اسی مصروفیت میں انہوں نے میرے خلاف قانونی چارہ جوئی کو بھی بھلا دیا ہے۔ خیال رہے کہ 14 جولائی 2019ء کو برطانوی اخبار ڈیلی میل نے خبر شائع کی تھی جس کے مطابق شہباز شریف کیخلاف برطانیہ میں تفتیش شروع ہوگئی ہے اور ان پر زلزلہ متاثرین کی امداد میں خرد برد کا الزام ہے۔

26 جولائی کو شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو قانونی نوٹس بھیجنے کا دعویٰ بھی کیا۔ جس میں ڈیلی میل اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا اور ڈیوڈ روز کی خبر کو جھوٹے الزامات پر مبنی قرار دیا تھا۔ خبر کے مطابق برطانوی شہری آفتاب محمود نے شہباز شریف کے لیے لاکھوں پاونڈز کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثے کیسے بڑھے۔ حکام کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے 2005ء کے زلزلہ متاثرین کے لیے پنجاب حکومت کے اکاونٹ میں 50 کروڑ پاونڈز جمع کرائے تھے لیکن شہباز شریف نے اس میں لاکھوں پاونڈز کی بدعنوانی کی۔
خبر کا کوڈ : 820898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش