QR CodeQR Code

سو دن میں تبدیلی دکھا دیں گے اب تیرہ ماہ گزر چکے ہیں، مجھے عمران سے ہمدردی ہے اس کے پاس اختیار نہیں ہے، جاوید ہاشمی

8 Oct 2019 19:08

ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وجود کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، زبانی کلامی تقاریر سے اب کام نہیں چلے گا، پوری قوم بیٹھے اور سوچے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، عمران نے کہا میں قوم کو بھکاری نہیں بننے دوں گا، عوام کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا نہیں کیے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان دورہ چین پر ہیں مگر یہاں ساری گفتگو کو نیا رخ دینے کی کوشش کی ہے، عمران خان نے کہا عوام 13 ماہ میں پاکستان بدلا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں مگر قوم میں صبر نہیں ہے، جو پاکستانی ہیں وہ عمران خان سے توقع نہیں کرسکتے کہ ایک دن میں ریاست مدینہ بنا دیں گے، عمران خان سے یہ توقع قوم کو کبھی نہیں تھی، پہلے کہتے تھے کہ سو دن میں تبدیلی دکھا دیں گے اب تیرہ ماہ گزر چکے ہیں، ایک سال کے اندر حکومت نے چار دفعہ اپنی ٹیم بدلی ہے، عمران خان نے معیشیت کی سیاسی ٹیم اور واضح تعین کرنے کی بجائے قوم کو کنفیوز کر دیا ہے، عمران خان نے پچھلی حکومتوں پر الزام لگائے، پرانے قرضے ایک طرف عمران صاحب اپنی سمت کا تعین تک نہیں کر سکے، عمران خان نے آئی ایم ایف کے کہنے پر بار بار ٹیم بدلی، معیشت کے مثبت آثار پیدا نہیں ہو رہے، نواز شریف کی جڑیں کاٹی ورنہ وہ پھر وزیراعظم بن جاتے جو میں نے کہا وہ پیشنگوئی نہیں تھی میں حقیقتوں کو جانتا ہوں، مجھے عمران سے ہمدردی ہے اس کے پاس آج بھی کوئی اختیار نہیں ہے، عمران خان کے پاس جو اختیار ہے وہ تہمت ہے۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ جہازوں ہر سفر نہیں کروں گا اب لمبے لمبے دوروں ہر جاتے ہیں، عمران خان یو این او کے فورم پر سعودی شہزادے کے جہاز پر اترے، کسی ایک جگہ پر بھی موجودہ حکومت کو کامیابی نہیں ہوئی، اقوام متحدہ کا ضمیر انڈیا کی قیادت پر تھوک رہا ہے، ابھی تک عمران خان کی گزشتہ تقریر کی بات ہو رہی ہے، ضیاءالحق نے تو اقوام متحدہ کے خطاب کے دوران 15 منٹ تلاوت قران پاک کی تھی، پاکستان کے وجود کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، زبانی کلامی تقاریر سے اب کام نہیں چلے گا، پوری قوم بیٹھے اور سوچے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، عمران نے کہا میں قوم کو بھکاری نہیں بننے دوں گا، عوام کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا نہیں کیے، پہلے تو کرپشن کی وجہ سے ملک برباد ہوا مگر اب تو کرپشن رک گئی ہے تو اب پیسہ کہاں جا رہا ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 820900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820900/سو-دن-میں-تبدیلی-دکھا-دیں-گے-اب-تیرہ-ماہ-گزر-چکے-ہیں-مجھے-عمران-سے-ہمدردی-ہے-اس-کے-پاس-اختیار-نہیں-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org