QR CodeQR Code

ملک اس وقت سیاسی، معاشی طور انتہائی نازک صورت حال سے دوچار ہے، حاجی حنیف طیب

8 Oct 2019 19:59

کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ نظام مصطفیٰ پارٹی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، نہ گھر محفوظ ہیں، نہ مکان، نہ دکان اور ذرا بھی کوئی مزاحمت کرے اُس کا قتل کردیا جاتا ہے، چاروں صوبوں میں بدترین صورت حال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے پارٹی رہنماؤں شبیر احمد قاضی، الحاج محمد رفیع، پیرزادہ غلام حسین چشتی، مولانا شاہدین اشرفی، سید حنیف بخاری، عبدالقدیر شریف، مولانا محمد احسن نوری، محمد نفیس قادری و دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی، معاشی طور انتہائی نازک صورت حال سے دوچار ہے، معاشی صورت حال دگرگوں ہونے کے باعث عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، جس قدر بڑے پیمانے پر چھیناجھپٹی ہورہی ہے، موبائل فون، نقدی، خواتین کے پرس، قیمتی اشیاء، موٹرسائیکلیں دن دیہاڑے چھینے جارہے ہیں، نہ گھر محفوظ ہیں، نہ مکان، نہ دکان اور ذرا بھی کوئی مزاحمت کرے اُس کا قتل کردیا جاتا ہے، چاروں صوبوں میں بدترین صورت حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان چائنا میں جاکر جو بھی دعویٰ کریں، چائنا والے پاکستان کے حالات، بدامنی، قتل و غارت گری سے ساری چیزوں سے واقف ہیں، حکومت سے ایک ٹرانسپورٹ کا نظام ہی نہیں سنبھل سکا ہے، سڑکوں کا برا حال ہے جس کی وجہ سے بے تحاشا ایکسیڈنٹ ہوتے اور غریب پریشان حال لوگوں کے جانیں ضائع ہوتی ہے، اس صورت حال میں کوئی انوکھا دعویٰ کرنے سے بہتر ہے کہ پہلے حالات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے، کوئی جماعت ملک کی اکیلی حالات ٹھیک نہیں کرسکتی، ساری جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کے حالات ٹھیک کئے جاسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 820908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820908/ملک-اس-وقت-سیاسی-معاشی-طور-انتہائی-نازک-صورت-حال-سے-دوچار-ہے-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org