0
Tuesday 8 Oct 2019 20:00

خوف ہے کہ حکمران پاکستان کو بھی نہ بیچ دیں، وزیراعظم مستعفی ہوں، متحدہ اپوزیشن

خوف ہے کہ حکمران پاکستان کو بھی نہ بیچ دیں، وزیراعظم مستعفی ہوں، متحدہ اپوزیشن
اسلام ٹائمز۔ حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ حکمران کشمیر کے بعد ملک کا ہر اثاثہ بیچ رہے ہیں، خوف ہے کہ پاکستان کو بھی نہ بیچ دیں، اپوزیشن جماعتیں حکومت کا خاتمہ اور وزیراعظم کے استعفے کے بعد فوری انتخابات چاہتی ہیں۔ اسلام آباد میں رہبر کمیٹی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں اکرم خان درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنسز ہوئیں، جن میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ اس حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کیا اور کارخانے بند ہیں، مزدور طبقے کو روزگار نہیں مل رہا، کے پی کے کے تمام ڈاکٹرز 12 روز سے ہڑتال پر ہیں، 22 ہزار اساتذہ احتجاج پر ہیں، میڈیا پر قدغن لگائی جا رہی ہیں۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ اسٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری کا کہہ رہے ہیں، یہ کشمیر کے بعد ملک کے ہر اثاثے کو بیچ رہے ہیں، خوف ہے کہ پاکستان کو بھی نہ بیچ دیں۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن رہنما نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ اس حکومت کا فوری خاتمہ ہو اور وزیراعظم  مستعفی ہوجائیں۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ فوری طور پر نئے انتخابات کرانے اور ان میں اداروں کی کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا بھی مطالبہ ہے۔ جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، پہلے بھی بہت احتجاج کیے،جتنے مارچ جے یو آئی نے کیے کوئی شیشہ نہ ٹوٹا۔دوسری طرف انہوں نے پہلے سرکاری ٹی وی پر حملہ کیا۔ پھر پارلیمنٹ پر چڑھ دوڑے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک اتھارٹی کا آرڈیننس جاری کیا ہے، حکومت پارلیمنٹ جو مسلسل نظرانداز کرکے بیک ڈور قانون سازی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق رائے سے بل کو مستعد کرکے نظرثانی کا کہا تھا، سی پیک جیسے منصوبے کو متنازع کرنے کی کوشش کی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی سے وزارتوں کے دوران رسہ کشی شروع ہوجائے گی، سی پیک کو اتھارٹی نہیں فنڈز کی ضرورت ہے، ایم ایل ون بنانے کیلئے سالانہ سو ارب سے زائد بجٹ درکار ہے، اس سال ریلوے کا ترقیاتی بجٹ چالیس ارب سے سولہ ارب کر دیا گیا، حکومت نے قومی منصوبے پر ملک دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 820909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش