QR CodeQR Code

ایم کیو ایم فیصلہ کرچکی ہے کہ وہ اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، حیدر عباس رضوی

30 Jun 2011 17:51

اسلام ٹائمز:متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی نے قومی اسمبلی میں 25 اپوزیشن نشستوں کے لئے درخواست قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جبکہ سینیٹر طاہر مشہدی نے چھ اپوزیشن نشستوں کے لئے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ حیدر عباس رضوی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم مضبوط اپوزیشن کا حصہ بنے گی۔ سینیٹر طاہر مشہدی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے، پیپلز پارٹی بےوفا اور ناقابل اعتبار جماعت ہے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نشستوں کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں درخواستیں جمع کرانے کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے حيدر عباس رضوي کا کہنا تھا کہ بار بار حکومت سے نکل کر شامل ہونا ہمارے لیے طعنہ اور مذاق بن گیا تھا، گورنر سندھ کے استعفے نے ان تمام شکوک و شبہات کو دور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ايم کيو ايم، نہ تو فرینڈلی اپوزیشن کرے گي اور نہ ہي حدف، سسٹم کو پٹڑی سے اتارنا ہو گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی اپوزیشن کرنے کی صلاحیت حکومت کرنے کی صلاحیت سے بہتر ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دل میں کسی جماعت کے لیے کوئی برائی نہیں ہے، چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کے ساتھ بہتر تعلقات ہوں، اُنہوں نے کہا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ جن نشستوں پر بیٹھے ہیں ان نشستوں کو اپوزیشن کی نشستیں قرار دیا جائے۔ ايک سوال کے جواب ميں حيدر عباس رضوي کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے معاملہ پر کسی جماعت کا ساتھ دینے کے معاملے پر فیصلے پر نہیں پہنچ سکے۔ 


خبر کا کوڈ: 82091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82091/ایم-کیو-فیصلہ-کرچکی-ہے-کہ-وہ-اپوزیشن-کا-حصہ-اور-رہے-گی-حیدر-عباس-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org