0
Tuesday 8 Oct 2019 21:27

وفاق المدارس الشیعہ نے سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

وفاق المدارس الشیعہ نے سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ وفاق المدارس خالصتا ً غیر سیاسی تعلیمی پلیٹ فارم ہے جس کا مروجہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں نماز ظہر کے بعد درس دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کسی بھی سیاسی تحریک یا عمل سے مدارس کا کوئی تعلق نہیں، وفاق المدارس کے دستور میں درج اغراض و مقاصد کے آرٹیکل نمبر 3 کی شق 12 کے مطابق وفاق المدارس خالص مذہبی علمی ادارہ ہے اور مروجہ معنوں میں سیاسی تنظیم نہیں۔ اسی طرح حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت کی پالیسی نہیں رکھتا۔
خبر کا کوڈ : 820917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش