0
Tuesday 8 Oct 2019 23:35

سندھ ہمارا گھر ہے، اسکے ہر شہری کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلاکر ظلم سے نجات دلائیں گے، انیس قائم خانی

سندھ ہمارا گھر ہے، اسکے ہر شہری کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلاکر ظلم سے نجات دلائیں گے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ سندھ ہمارا گھر ہے اور اس کے ہر شہری کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلاکر ظلم سے نجات دلائیں گے، سید مصطفیٰ کمال سندھ کے بیٹے ہیں جن پر ہر سندھی کو دل سے فخر ہے، انہوں نے پوری دنیا میں سندھ کے دارالحکومت کراچی کو تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شہروں میں شامل کیا تھا، اب سندھ کی عوام نے موقع دیا تو عملی طور پر سندھ کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اور پنجاب کے جاری 7 روزہ دورے کے دوران مختلف مقامات پر کارکنان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دورے میں پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی، صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی بھی موجود تھے۔

انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں میں کسی قسم کی کوئی نفرت نہیں، مہاجر ہونے کے باوجود جہاں جاتا ہوں لوگ سینے سے لگاتے ہیں، حکمران اپنی حکمرانی بچائے رکھنے کے لئے دوریاں پیدا کرتے ہیں اور نفرتوں کو فروغ دے کر خود اقتدار کے مزے لیتے ہیں، لوگ بھی اب سمجھ چکے ہیں کہ اگر کوئی شخص لسانی یا سیاسی بنیادوں پر نفرت انگیز بات کرے تو وہ سندھیوں یا مہاجروں کا نمائندہ نہیں ہو سکتا بلکہ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے سیاست کر رہا ہے، سید مصطفی کمال کی قیادت میں پاک سرزمین پارٹی ہی سندھ کے لوگوں کی آخری امید ہے کیونکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے ہمیں باکردار اور اہل قیادت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 820924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش