0
Wednesday 9 Oct 2019 09:14

سعودی مسلح افواج میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

سعودی مسلح افواج میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں بڑی تبدیلی، مسلح افواج میں پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق خواتین کو سپاہی، اسٹاف سارجنٹ، فرسٹ سارجنٹ، میجر اور دیگر عہدوں پر بھرتی کیا جائے گا۔ سعودی عرب کی افواج میں شامل ہونے کے لئے خواتین کو درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سعودی حکومت کی جانب سے خواتین پر عائد مختلف پابندیوں کو ہٹایا گیا ہے، جن میں سفری، گاڑی چلانا اور ہوٹل میں اکیلے قیام کرنے سے متعلق اجازت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 820942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب