0
Wednesday 9 Oct 2019 09:51

پی سی بی نے آج کا میچ ’’پنک ڈے‘‘ سے منسوب کر دیا

پی سی بی نے آج کا میچ ’’پنک ڈے‘‘ سے منسوب کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں سری لنکا کیساتھ کھیلے جانیوالے آج کے ٹی 20 میچ کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے ’’پنک ڈے‘‘ سے منسوب کر دیا ہے۔ میچ سے قبل سٹیڈیم میں خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مہمان خصوصی ہوں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔ اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ میں بھی پنک ربن تقسیم کیے جائیں گے اور تمام کھلاڑی اور آفیشلز بھی مرض کی آگاہی کیلئے پنک ربن پہنیں گے۔

قذافی سٹیڈیم میں آج کے میچ میں آنیوالے ساڑھے 7 سو شائقین میں گلابی شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شائقین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جب میچ دیکھنے آئیں تو گلابی رنگ کی شرٹ پہن کر آئیں۔ یاد رہے کہ آج کے میچ کو ’’پنک ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا مقصد خواتین میں بڑھتے ہوئے چھاتی کے سرطان سے بچاو کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 820947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش