QR CodeQR Code

حضرت سلمان فارسی کو حضور نبی کریم(ص) نے گھر کا فرد قرار دیا، علامہ ریاض نجفی

9 Oct 2019 23:11

جامعہ المنتظر میں صحابی رسول کے یوم وفات سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ صحبت پیغمبر سے کما حقہ جن چند صحابہ کرام نے استفادہ کیا ان میں حضرت سلمان فارسی سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے انہیں اپنے دور حکومت میں مدائن کا گورنر مقرر فرمایا تھا، بطور حاکم ان کی سادگی اور انداز حکومت میں حضور اکرم اور علی ابن ابیطالب کی سیرت کے پہلو نمایاں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعة المنتظر لاہور میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلیل القدر صحابی حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کے یوم وفات کے حوالے سے ان کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے خطاب میں کہا کہ سلمان فارسی وہ واحد صحابی ہیں جنہیں حضور نے اپنے گھر کا فرد اور اہلبیتؑ میں سے قرار دیا تھا۔ صحبت پیغمبر سے کما حقہ جن چند صحابہ کرام نے استفادہ کیا ان میں حضرت سلمان فارسی سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے انہیں اپنے دور حکومت میں مدائن کا گورنر مقرر فرمایا تھا، بطور حاکم ان کی سادگی اور انداز حکومت میں حضور اکرم اور علی ابن ابیطالب کی سیرت کے پہلو نمایاں تھے۔ حضرت سلمان فارسی نے گورنر مدائن کی حیثیت سے ایک اسلامی حاکم کی صفات کا عملی نمونہ پیش کیا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد ان کے گھر والوں کے عقیدت مند اور وفادار رہے۔ جگر گوشہءرسول حضرت فاطمة الزہراؑ کے جنازے میں جن چھ افراد نے شرکت کی تھی، ان میں صحابہ کرام میں سے فقط حضرت سلمان فارسی نمایاں شخصیت تھے۔ آپ کا انتقال 8 صفر 36 ہجری کو ہوا۔ حضرت علی علیہ السلام نے نماز جنازہ پڑھائی۔


خبر کا کوڈ: 820953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820953/حضرت-سلمان-فارسی-کو-حضور-نبی-کریم-ص-نے-گھر-کا-فرد-قرار-دیا-علامہ-ریاض-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org