QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون کے کارکن آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی قیادت کو فالو کریں، رانا ثناءاللہ

9 Oct 2019 11:32

لاہور میں پیشی کے موقع پر اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے مؤقف کو درست ثابت کیا ہے، شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیئے، ریکارڈ سے ثابت ہوگیا ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع کردی۔ لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس سلسلے میں اے این ایف حکام نے لیگی رہنما کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے کارکن آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی قیادت کو فالو کریں، اطلاع ملی ہے کہ نون لیگ آزادی مارچ میں شرکت کرے گی، کارکن پارٹی کے فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے مؤقف کو درست ثابت کیا ہے، شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیئے، ریکارڈ سے ثابت ہوگیا ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، یہ بتائیں موقع پر کہاں برآمدگی ہوئی، ساری کارروائی تھانے جاکر فرضی کی گئی، میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن کو نہیں دیکھا اور نہ کبھی سگریٹ پیا۔


خبر کا کوڈ: 820964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820964/مسلم-لیگ-نون-کے-کارکن-آزادی-مارچ-حوالے-سے-پارٹی-قیادت-کو-فالو-کریں-رانا-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org