QR CodeQR Code

نومبر سے جنوری تک رات کو بجلی سستی کرنے پر غور

9 Oct 2019 12:05

وزارت توانائی نے مساجد کو مفت بجلی فراہم کرنے کی مخالفت کردی، فدا محمد خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بجلی کے اجلاس میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں شدید لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، وزارت کی طرف سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے صرف دعوے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں اضافی بجلی پیداوار کے باعث نومبر سے جنوری تک رات کو ٹیرف میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ نجی بجلی گھروں کو پیداواری صلاحیت کے مطابق ادائیگی میں آسانی رہے۔ وزارت توانائی نے مساجد کو مفت بجلی فراہم کرنے کی مخالفت کردی، فدا محمد خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بجلی کے اجلاس میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں شدید لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، وزارت کی طرف سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے صرف دعوے ہیں، سیکریٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے بتایا کہ پیداواری صلاحیت 35 ہزار میگاواٹ پر پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 820973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/820973/نومبر-سے-جنوری-تک-رات-کو-بجلی-سستی-کرنے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org