0
Wednesday 9 Oct 2019 11:59

افغانستان میں فوجی بس کے نزدیک خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک

افغانستان میں فوجی بس کے نزدیک خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں فوجی رنگروٹوں کو لے جانے والی ایک بس کے نزدیک خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان فوج میں حال ہی بھرتی ہونے والے رنگروٹس کو لے جانے والی بس کو اس وقت دھماکے سے اُڑادیا گیا جب وہ ایک رکشے کے نزدیک سے گزر رہی تھی۔ خود کش حملہ جلال آباد کی مصروف شاہراہ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں راہگیر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جلال آباد پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ بارودی مواد سے بھرے رکشے کو بس سے ٹکرا دیا گیا، جس سے زوردار دھماکا ہوا، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم جلال آباد میں حالیہ حملوں میں طالبان اور داعش جنگجو ملوث رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب