QR CodeQR Code

اگر سعودی حکام بیگناہوں کا خون بہانا چھوڑ دیں تو،

سعودی عرب کیساتھ مذاکرات پر ہمیشہ سے تیار ہیں، ایران

10 Oct 2019 19:44

سعودی حکام ایک ایسے وقت میں ایران کیساتھ مذاکرات کے خواہشمند ہوئے ہیں (جب انکے ہاتھ بیگناہ یمنیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں)! اگر وہ خطے کے مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کریں اور بیگناہوں کا خون بہانا چھوڑ دیں وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مذاکرات کی میز پر ضرور اپنے ساتھ پائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق اور اسلامی جمہوریہ پاکستان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی درخواست پر اپنا ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے امن و امان کی خاطر ایران ہمیشہ سے اپنے ہمسایوں کیساتھ بات چیت پر تیار رہا ہے جبکہ ہم نے اپنے اس موقف کا باقاعدہ طور پر بارہا اعلان بھی کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اسی حوالے سے ہمسایہ ممالک کو "ہرمز صلح منصوبے" کے تحت ایک "اُمید اتحاد" تشکیل دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام ایک ایسے وقت میں ایران کیساتھ مذاکرات کے خواہشمند ہوئے ہیں (جب انکے ہاتھ بیگناہ یمنیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں)! اگر وہ خطے کے مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کریں اور بیگناہوں کا خون بہانا چھوڑ دیں وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مذاکرات کی میز پر ضرور اپنے ساتھ پائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 821001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821001/سعودی-عرب-کیساتھ-مذاکرات-پر-ہمیشہ-سے-تیار-ہیں-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org