QR CodeQR Code

حکومت سندھ یقینی بنائے کہ احتجاج میں عام لوگوں کے معمولات زندگی متاثر نہ ہوں، بلاول بھٹو

9 Oct 2019 13:07

چیئرمین پی پی نے وزیراعلٰی کو جے یو آئی (ف) سے پرامن احتجاج میں تعاون کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے اس لئے پیپلزپارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے، جمہوری معاشرے میں احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلٰی نے پارٹی چیئرمین کو صوبے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، مراد علی شاہ نے وفاق کی جانب سے فنڈز فراہم نہ کرنے کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے وزیراعلٰی کو جے یو آئی (ف) سے پرامن احتجاج میں تعاون کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشرے میں احتجاج ہرشہری کا بنیادی حق ہے اس لئے پیپلزپارٹی آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے۔ حکومت سندھ یقینی بنائے کہ احتجاج میں عام لوگوں کے معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔ اس موقع پر وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلطیوں سے سندھ کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 821007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821007/حکومت-سندھ-یقینی-بنائے-کہ-احتجاج-میں-عام-لوگوں-کے-معمولات-زندگی-متاثر-نہ-ہوں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org