0
Thursday 10 Oct 2019 19:46
امریکہ کیطرف شامی کردوں کی عدم حمایت سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ

امریکیوں پر اعتماد کا نتیجہ ذلت و خواری کے سوا کچھ نہیں، سید حسن نصراللہ

امریکیوں پر اعتماد کا نتیجہ ذلت و خواری کے سوا کچھ نہیں، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے گذشتہ روز لبنانی دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ میں مجلس عزائے امام حسین علیہ السلام سے خطاب کے دوران امریکیوں کیطرف سے شامی کردوں کو ترکی کے مقابلے میں تنہاء چھوڑ دیئے جانے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا سہارا لینے والوں کا انجام یہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ امریکی اپنے اتحادیوں کی کبھی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے لئے کسی قسم کا احترام مدنظر رکھتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ رہبرِ گرانقدر آیت اللہ سید علی خامنہ ای بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں کریں گے اسلئے کہ امریکہ پر اعتماد کرنا ناممکن ہے کیونکہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ایسے دشمن پر اعتماد کر لیا جائے جس کی تمامتر تاریخ خیانتوں سے بھری پڑی ہو؟ انہوں نے کہا کہ (مثال کے طور پر) آپ فرات کے مشرق میں موجود کردوں کو ہی دیکھ لیں کہ امریکہ نے انکے ساتھ کیا سلوک کیا ہے؟ سید مقاومت سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جو بھی امریکہ پر اعتماد کرتا ہے، بالآخر ذلیل و خوار ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 821014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب