QR CodeQR Code

شوکت یوسفزئی نے بی آر ٹی کی آخری تاریخ دیدی

9 Oct 2019 13:21

شوکت یوسفزئی نے نجی ٹیوی چینل پر گفتگو کے دوران کہا کہ بسوں کے اڈے مکمل ہو چکے ہیں اور سڑکیں عوام کیلئے کھل گئی ہیں جس سے آمد و رفت بھی کھل گئی ہے، جج صاحب نے ایک صدی میں تکمیل کے ریمارکس دیئے لیکن حکومت انشاء اللہ اسی سال اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کیلئے رواں برس کے آخری ماہ تک حتمی تاریخ بتائی ہے۔ نجی ٹیوی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آئی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بسوں کے اڈے مکمل ہو چکے ہیں اور سڑکیں عوام کیلئے کھل گئی ہیں جس سے آمد و رفت بھی کھل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے ایک صدی میں تکمیل کے ریمارکس دیئے لیکن حکومت انشاء اللہ اسی سال اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ خیال رہے کہ بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک کی حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے اس منصوبے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا، لیکن ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی یہ منصوبہ بدستور التواء کا شکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 821015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821015/شوکت-یوسفزئی-نے-بی-آر-ٹی-کی-آخری-تاریخ-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org