0
Wednesday 9 Oct 2019 14:51
مولانا عبدالغفور حیدری کا جے یو آئی کے کارکنوں کو پیغام

کارکن اپنی راہ میں حائل رکاوٹیں اپنی حکمت عملی سے دور کریں

ریاست ہمارے لیے ایمان کا درجہ رکھتی ہے اور ادارے قابل احترام ہیں
کارکن اپنی راہ میں حائل رکاوٹیں اپنی حکمت عملی سے دور کریں
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جماعتی کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاست ہمارے لیے ایمان کا درجہ رکھتی ہے اور ریاستی ادارے ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سنٹر سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں اگر کہیں رکاوٹ ہو تو اس رکاوٹ کو اپنی حکمت عملی سے دور کریں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کے ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام کے عہدیداروں اور مدرسے کی منتظمین کے پاس مختلف ریاستی اداروں کے اہلکار آکر آزادی مارچ اسلام آباد کے حوالے سے سوالات کر رہے ہیں، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہماری کسی بھی ریاستی ادارے سے جنگ نہیں ہماری تحریک موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خلاف ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کارکن اپنی تیاریوں میں مزید تیزی لائیں اور 27 اکتوبر کو اپنے گھروں محلوں اور شہروں سے نکل کر اسلام آباد کا رخ کریں اگر کہیں رکاوٹ ہو تو اپنی حکمت عملی سے اس رکاوٹ کو دور کریں۔ ریاست ہمارے لئے ایمان کا درجہ رکھتی ہے اس لئیے ریاستی ادارے بھی ہمارے لیئے قابل احترام ہیں، اگر ریاستی ادارے آپ سے پوچھ گچھ کیلئے آئیں، تو ان سے کہیں کہ یہ ہماری مرکزی جماعت کا فیصلہ ہے، اس حوالے سے ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کریں۔ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کوئی شر پسند عناصر آپ کے صفوں میں گھسنے نہ پائیں، ایسی صورتحال میں مشکوک افراد جو سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہوں، ان کو حوالہ پولیس کیا جائے۔ انصار الاسلام کے رضاکار خاص طور پہ اس بات کا خیال رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 821049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش