0
Wednesday 9 Oct 2019 16:13

آزادی مارچ، جے یو آئی نے اجازت کی درخواست جمع کرا دی

آزادی مارچ، جے یو آئی نے اجازت کی درخواست جمع کرا دی
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے سینئر ایڈوکیٹ کامران مرتضی کے توسط سے چیف کمشنراسلام کو درخواست دی ہے کہ 27 اکتوبر کو ڈی چوک میں آزادی مارچ کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام آزادی مارچ نکالنے کا جمہوری اور آئینی حق رکھتی ہے۔ عدالت ضلعی انتظامیہ کو لکھی گئی عرضی کے متن میں درج ہے کہ امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی زیر قیادت مارچ میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہوگی لہذا ڈی چوک میں آزادی مارچ کے شرکا کے لیے سکیورٹی کے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی احتجاج یا مارچ کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے تاکہ سکیورٹی کے مناسب اقدامات کے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وجہ سے درخواست رد کر دے۔ ایسا ہونے کی صورت میں درخواست گزار عدالت عالیہ سے رجوع کر سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کی اجازت اسلام آباد ہائی کورٹ نے دی تھی۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے دھرنے اور احتجاج کیخلاف بھی ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست قبل از وقت قرار دے کر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 821058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش