QR CodeQR Code

سابق ایم این اے جمشید دستی کی بی اے کی ڈگری بھی جعلی نکلی

9 Oct 2019 17:46

اسلامیہ یونیورسٹی نے بار بار کمیٹی میں صفائی کے لئے جمشید دستی کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر یونیورسٹی نے حتمی فیصلہ جاری کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال این اے 182 پر جعلی ڈگری کا الزام لگانے والے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور سابق ایم این اے جمشید احمد دستی کی خود اپنی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی، 4 اکتوبر کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے جمشید دستی کی ڈگری کالعدم قرار دے دی اور اس بارے میں لیٹر نمبر 1776.ce جاری کر دیا ہے، جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ آپ نے جو اسناد انٹر لف کی تھیں وہ تعلیمی بورڈ بہاول پور نے بوگس قرار دے دی ہیں، جبکہ آپ کو بار بار کمیٹی میں صفائی کے لئے طلب کیا گیا لیکن آپ پیش نہیں ہوئے جس پر یونیورسٹی نے حتمی فیصلہ جاری کر دیا اور جمشید دستی کی بی اے کی سند زیر رولنمبر 23966 بے اے سالانہ فرسٹ سال 2017ء کو جعلی قرار دے دی. جبکہ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتے ہیں.


خبر کا کوڈ: 821085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821085/سابق-ایم-این-اے-جمشید-دستی-کی-بی-ڈگری-بھی-جعلی-نکلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org