0
Wednesday 9 Oct 2019 18:26

بلوچستان میں بھی پولیو وائرس پھیلنے لگا، خصوصی مہم کا آغاز

بلوچستان میں بھی پولیو وائرس پھیلنے لگا، خصوصی مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بھی پولیو وائرس پھیلنے لگا ہے۔ موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لئے کوئٹہ میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد اور اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں بڑھتے پولیو کے کیسز روکنے کے لئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں نے اقدامات شروع کرلئے ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر راشد رزاق نے کہا ہے کہ 25 ہزار کے قریب انکاری والدین صوبے میں پولیو کے خاتمے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، پولیو کے کیسز میں اچانک اضافہ کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہرممکن کردار ادا کریں گے، تاکہ صوبے کے بچوں کو مستقل معذوری سے بچایا جاسکے۔ بلوچستان میں رواں برس پولیو کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں، پولیو کے حوالے سے کوئٹہ بلاک سب سے زیادہ حساس قرار دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 821096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش