QR CodeQR Code

کوئٹہ، سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے دوران کلاس فون استعمال پر پابندی

9 Oct 2019 18:54

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان نے پچھلے ماہ کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف پائے گئے۔

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کلاس رومز میں اساتذہ کے لئے کرسی اور ٹیبل رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دورانِ کلاس موبائل فون استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان نے پچھلے ماہ کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف پائے گئے۔

خبر کا کوڈ: 821098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821098/کوئٹہ-سرکاری-اسکولوں-میں-اساتذہ-کے-دوران-کلاس-فون-استعمال-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org