0
Wednesday 9 Oct 2019 19:06

تاجروں کا اسلام آباد میں دھرنا، پولیس نے مظاہرین کو روک لیا

تاجروں کا اسلام آباد میں دھرنا، پولیس نے مظاہرین کو روک لیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون میں داخلے کی کوشش پر پولیس نے تاجروں پر لاٹھی چارج کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے آنے والے تاجروں کی بڑی تعداد ریلی کی صورت میں آبپارہ چوک سے سیرینا چوک پہنچی تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین نے خاردار تاریں اور تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے جبکہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا، صورتحال مزید بگڑنی پر پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ تاجروں کے نمائندہ تنظیموں اور مختلف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی شرط کے معاملے پر ایف بی آر آفس کی جانب مارچ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 821099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش