QR CodeQR Code

نیب کا ادارہ عدالتوں کو مانتا ہے نہ قانون کو، بلاول بھٹو زرداری

9 Oct 2019 19:42

اپنے بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ نیب کاروائیوں کے پیچھے حکومت کی انتقامی سیاست کا پورا پورا عمل دخل ہے، دشمن کی بھی چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کیا جاتا ہے مگر نیب اپوزیشن دشمنی میں سب بھول گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ نہ عدالتوں کو مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے قانون کو، اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایماء پر پی پی کارکنان اور عہدیداروں پر جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے، نیب کاروائیوں کے پیچھے حکومت کی انتقامی سیاست کا پورا پورا عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی بھی چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کیا جاتا ہے مگر نیب اپوزیشن دشمنی میں سب بھول گیا ہے، پی پی پی عہدیداروں اور کارکنان کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، پارٹی کا ہر کارکن اعجاز جاکھرانی کے ساتھ کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 821102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821102/نیب-کا-ادارہ-عدالتوں-کو-مانتا-ہے-نہ-قانون-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org