0
Wednesday 9 Oct 2019 19:47

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس، 14 اکتوبر کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس، 14 اکتوبر کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 14 اکتوبر کو شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 14 اکتوبر کو شاہ لطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی ادارے، ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں 14 اکتوبر کو بند رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 821103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب