QR CodeQR Code

بلوچستان، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور یار محمد رند کیخلاف اغواء کیس کی سماعت

9 Oct 2019 20:04

صوبائی وزیر سردارعبدالرحمٰن کیتھران نے بیٹے سمیت حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کردی۔ سماعت کے دوران گواہان کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے خلاف قتل و اغواء کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
کوئٹہ کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران کے خلاف اغواء کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردارعبدالرحمٰن کیتھران نے بیٹے سمیت حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کردی۔ سماعت کے دوران گواہان کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔ جس پر عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ بارکھان میں چھاپے کے دوران خاتون سمیت پانچ افراد نجی جیل سے بازیاب ہوئے تھے اور اس کیس میں سردار عبدالرحمٰن کھیتران کو نامزد کیا گیا تھا۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منیر احمد مری نے میر شاہ محمد جتوئی قتل کیس کی سماعت کی۔ مقدمہ میں نامزد تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند اور ان کے بیٹے کی جانب سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی۔ سماعت کے دوران دو گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے، جس کے بعد سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 821105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/821105/بلوچستان-صوبائی-وزیر-سردار-عبدالرحم-ن-کھیتران-اور-یار-محمد-رند-کیخلاف-اغواء-کیس-کی-سماعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org