0
Wednesday 9 Oct 2019 20:28
جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی دی گئی

ڈاک کا عالمی دن، کوئٹہ کی طالبات پوسٹ آفس پہنچ گئیں

ڈاک کا عالمی دن، کوئٹہ کی طالبات پوسٹ آفس پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پوسٹل گرلز ہائی اسکول کی طالبات نے ڈاک کے عالمی دن پر جنرل پوسٹ آفس کا مطالعاتی دورہ کیا، طالبات کو ڈاک کے نظام سے متعلق آگاہی دینے سمیت یادگاری ڈاک ٹکٹ تقسیم کئے گئے۔ کوئٹہ میں ڈاک کے عالمی دن کی مناسبت سے پوسٹل گرلز ہائی اسکول کی طالبات کو جنرل پوسٹ آفس کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا، جہاں طالبات کو محکمہ ڈاک کے مختلف شعبوں اور محکمے میں لائی گئی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی دی گئی۔ طالبات نے کہا کہ مطالعاتی دورے کے دوران ڈاک کے نظام سے متعلق ان کی معلومات میں اضافہ ہوا۔ جی پی او انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مطالعاتی دورہ کروانے کا مقصد طالبات کو باور کروانا تھا کہ محکمہ ڈاک بھی جدید دور کے مطابق صارفین کی ضروریات پوری کررہا ہے۔ دورے کے آخر میں محکمہ ڈاک کی جانب سے طالبات کو یادگاری ٹکٹس بھی دیئے گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 821109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش